اسلام آباد سے پشاور موٹر وے ایم ون پر گاڑیوں کے ٹال ٹیکس میں اضافہ

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد سے پشاور موٹر وے ایم ون پر گاڑیوں کے ٹال ٹیکس میں اضافہ کر دیا گیا۔

ایم ون پر کار کا ٹال ٹیکس 240 سے بڑھا کر 350 روپے کردیا گیا، ویگن کا 50، کوسٹر، مزدا کا ٹال ٹیکس 700 روپے ہوگیا، بس کیلئے ایک ہزار، ٹرک کیلئے ٹال ٹیکس 1300 روپے ادا کرنا ہوگا۔

گاڑیوں کے ٹال ٹیکس میں اضافے کے باعث ٹریلر سے 1500 روپے ٹال ٹیکس لیا جائے گا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں