میلورکا اوپن : الیجینڈرو ٹیبیلو الواریزاورڈیاگو ہیڈلگو فائنل میں پہنچ گئے

میڈرڈ : (ویب ڈیسک ) چلی کے ٹینس کھلاڑی الیجینڈرو ٹیبیلو الواریز اور ان کے ایکواڈور کے جوڑی دار ڈیاگو ہیڈلگو نے اپنی فتوحا ت کو برقرار رکھتے ہوئے اے ٹی پی مینز ڈبلز فائنل میں اپنی جگہ بنالی ۔

آج سپین کے جنوب مغرب کے شہر سانتا پونسا کے گراس کورٹ پر جاری اے ٹی پی ایونٹ میں کھیلے گئے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے پہلے سیمی فائنل میچ میں چلی کے ٹینس کھلاڑی الیجینڈرو ٹیبیلو الواریز اور ان کے ایکواڈور کے جوڑی دار ڈیاگو ہیڈلگو نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔

انہوں نے حریف ناتھینیل لیمنس اور جیکسن ودرو پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ امریکی جوڑی کو ٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں 6-7(3-7) اور 6-7(5-7) سے شکست دے کر نہ صرف ایونٹ سے باہر کر دیا بلکہ فائنل کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں