اللہ کی ذات پر ایمان مجھے امید اور حوصلہ دیتا ہے: مہوش حیات

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی شوبزا نڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی ذات پر ایمان مجھے امید اور حوصلہ دیتا ہے۔

حال ہی میں اداکارہ مہوش حیات نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سوال جواب کا ایک سیشن رکھا جس پر مداحوں کی جانب سے مختلف سوالات پوچھے گئے، سوال جواب کے سیشن کےد وران اداکارہ نے ذاتی زندگی، پسند نا پسند سے لے کر پروفیشنل لائف سمیت دیگر سوالات کے جوابات بھی دیئے۔

ایک سوال کا مہوش حیات نے جواب دیا کہ اللہ تعالیٰ پر میرا غیر متزلزل یقین اور اس کی مجھ سے محبت وہ قوت ہے جو مجھے مشکل دنوں سے گزارتی رہتی ہے، میں اپنے لیے اللہ کے منصوبے پر بھروسہ کرتی ہوں اور یہ جان کر سکون حاصل کرتی ہوں کہ وہ ہمیشہ میرے ساتھ ہے، اللہ ہر چیلنج میں میری رہنمائی کرتا ہے اور مجھے طاقت سے نوازتا ہے۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ میرے راستے میں جو بھی آئے گا اس کا سامنا کرنے کے لیے یہی ایمان مجھے امید اور حوصلہ دیتا ہے، اللہ کی محبت اور رحمت ہمیشہ غالب رہے گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں