کراچی میں سمندری ہوائیں بحال لیکن گرمی کی شدت کم نہ ہوسکی

کراچی: (رطابہ عروس) شہر قائد کراچی میں مطلع ابر آلود اور سمندری ہوائیں بحال ہونے کے باوجود گرمی کی شدت کم نہ ہوسکی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے کے سبب گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جارہی ہے۔

موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ آج شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 31.5 جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں جنوب مغربی سمت سے 6 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 76 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں