لاہور اور بہاولنگر میں ٹریفک کے مختلف حادثات میں شہری جاں بحق، 4 زخمی

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور اور بہاولنگر میں ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں ایک شہری جاں بحق جبکہ چار زخمی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے ضلع کچہری کے قریب تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں ایک شہری موقع پر دم توڑ گیا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا ہے، حادثے کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے لاش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

دوسری جانب بہاولنگر کے علاقے ٹوبہ قلندر شاہ کے قریب رکشے اور موٹر سائیکل میں تصادم ہو گیا، حادثے کے نتیجے میں 3 افراد شدید زخمی ہو گئے جن میں سے ایک کی حالت نازک بتائی جاتی ہے، ریسکیو ٹیم کی جانب سے زخمیوں کو طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں