فرانس میں چھوٹا مسافر طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ سمیت 3 افراد ہلاک

پیرس: (دنیا نیوز) فرانس میں چھوٹا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں پائلٹ سمیت 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانس کے دارالحکومت پیرس کے نواح میں ایک چھوٹا طیارہ موٹر وے پر گر کر تباہ ہو گیا، حادثے کے نتیجے میں طیارے میں موجود پائلٹ سمیت 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں، حادثے کے بعد پولیس اور ریسکیو اہلکاروں کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ طیارے کو حادثہ دوران پرواز بجلی کے تاروں سے ٹکرانے کے باعث پیش آیا، حادثے کے فوری بعد دونوں اطراف سے موٹروے کو بند کر کے ریسکیو آپریشن مکمل کیا گیا، مرنے والوں کی لاشوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، طیارہ موٹروے پر گرنے سے کوئی کار اس کی زد میں نہیں آئی۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں