اسلام آباد کے حلقوں کی الیکشن پٹیشنز جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی درخواستیں منظور

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد کے حلقوں کی الیکشن پٹیشنز جلد سماعت کیلئے مقرر کر لی گئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ ٹریبونل نے اسلام آباد کے حلقوں کی الیکشن پٹیشنز جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی متفرق درخواستیں منظور کر لیں، حلقہ این اے 47 اور 48 میں مبینہ دھاندلی کے خلاف پٹیشنز پر سماعت 8 جولائی کو ہوگی۔

الیکشن ٹریبونل نے طارق فضل چودھری اور راجہ خرم نواز کو 8 جولائی کو طلب کر لیا، جسٹس طارق محمود جہانگیری نے الیکشن کمیشن حکام کو بھی آئندہ سماعت پر طلب کیا ہے۔

واضح رہے کہ شعیب شاہین اور علی بخاری نے پٹیشنز جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی درخواست دائر کی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں