حالیہ انتخابات کے بعد یورپ کے بڑے ادارے چلانے کےلیے نئی قیادت کے نام زیر گردش

برسلز:(ویب ڈیسک) حالیہ انتخابات کے بعد یورپ کے بڑے اداروں کو چلانے کےلیے نئی قیادت کے نام سامنے آ گئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس بات کا فیصلہ یورپین رہنماؤں کے برسلز میں منعقد ہونے والے خصوصی اجلاس میں کیا گیا۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ نئے فیصلے کے مطابق یورپین کونسل کے نئے سربراہ کےلیے انتونیو کوسٹا، یورپین کمیشن کی سربراہی کےلیے اس کی سابق صدر ارسلا واندرلین اور یورپین خارجہ و سکیورٹی امور کےلیے کاجا کلاس کا نام شامل ہے۔

انتونیو کوسٹا پرتگال کے سابق وزیراعظم رہ چکے ہیں جبکہ کاجا کلاس اسٹونیا کی وزیراعظم ہیں، ویسے تو یورپین قیادت نے ان ناموں کی منظوری دے دی ہے لیکن ابھی حتمی منظوری کےلیے ان ناموں کو یورپین پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا جہاں 720 کل ارکان میں سے منتخب ہونے کےلیے کم از کم 361 ارکان کی حمایت درکار ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں