ٹک ٹاک صارفین کیلئے تصاویر سرچ کرنے کا فیچر پیش

نیویارک: (ویب ڈیسک) ٹک ٹاک نے اپنے صارفین کو ایک اور سہولت فراہم کر دی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک کی جانب سے امریکہ سمیت دیگر ممالک میں ٹک ٹاک شاپ پر تصاویر کو شیئر کرنے کا فیچر پیش کر دیا گیا ہے۔

ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک شاپ ایپلی کیشن پر خصوصی کاروباری ٹیب ہے جہاں کاروباری لوگ اپنا کاروبار کر سکتے ہیں، اسی طرح اب ٹک ٹاک نے ٹک ٹاک شاپ پر تصاویر کو سرچ کرنے کا فیچر بھی پیش کر دیا ہے۔

ٹک ٹاک پر مذکورہ فیچر گوگل لینس کی طرح ہی کام کرے گا، یعنی صارف کسی بھی تصویر پر لینس کر کے اس جیسی دیگر تصاویر اور پروڈکٹس بھی دیکھ سکیں گے، فیچر کو ٹک ٹاک شاپ پر متعارف کرائے جانے کے بعد ممکنہ طور پر شارٹ ویڈیو ایپلی کیشن پر بھی پیش کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ نئے فیچر کو مختلف ممالک میں متعارف کرایا گیا ہے جسے بعدازاں دنیا بھر کے صارفین کیلئے پیش کئے جانے کا امکان ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں