لاہور ایئرپورٹ کو روزانہ 3 گھنٹے کے لئے بند رکھنے کا فیصلہ

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ایئرپورٹ کو روزانہ 3 گھنٹے کے لئے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مون سون سیزن کے دوران ایئرپورٹ کے اطراف پرندوں کی بھرمار ہے جس کی وجہ سے انتظامیہ نے لاہور ایئرپورٹ کو روزانہ 3 گھنٹے کیلئے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، ایئرپورٹ کے دونوں رن وے صبح 5 بجے سے 8 بجے تک بند رہیں گے۔

انتظامیہ کے مطابق ایئرپورٹ کی بندش کا اطلاق 10 جولائی سے 10 ستمبرتک ہوگا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بذریعہ نوٹم ملکی وغیر ملکی ایئر لائنز کو آگاہ کر دیا ہے، ایئرپورٹ کو بند کرنے کا اقدام مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے اُٹھایا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں