اسلام آباد اور آزاد کشمیر میں رات گئے ابر رحمت، موسم دلفریب

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد اور آزاد جموں و کشمیر میں رات گئے ہونے والی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے کے دوران ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کل سے بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے مون سون ہوائیں شدت کےساتھ ملک کےبالائی علاقوں میں داخل ہوں گی۔

ان شدید ہواؤں کے باعث آج سے 07 جولائی کے دوران کشمیر میں تیز بارش ہو سکتی ہے، اس کے علاوہ اسلام آباد ،پنجاب ،خیبر پختونخوا ، بلوچستان میں بھی بارشیں ہوں گی۔

4 سے 7 جولائی کے دوران سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور انتہائی مرطوب ر ہے گا، اس دوران مٹھی، عمرکوٹ، میرپور خاص ، سکھر اور لاڑکانہ میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں