امریکا میں شدید گرمی :سابق امریکی صدر ابراہم لنکن کا مجسمہ پگھل گیا

واشنگٹن ڈی سی: (ویب ڈیسک )امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں سابق امریکی صدر ابراہم لنکن کا مجسمہ شدید گرمی سے پگھل گیا۔

امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سخت موم سے بنایا ہوا یہ مجسمہ فروری 2024میں شمال مغربی واشنگٹن کے ایک ایلیمنٹری سکول میں نصب کیا گیا تھا، مجسمے کا مجموعی وزن 1360 کلو گرام ہے، چھ فٹ کے اس مجسمے میں ابراہم لنکن کو کرسی پر براجمان دکھایا گیا تھا۔

رواں سال امریکا میں بھی شدید گرمی پڑی ہے،واشنگٹن ڈی سی کا درجہ حرارت موسمِ گرما کے عہدِ عروج میں بھی 37سینٹی گریڈ تک نہیں جاتا، مجسمے کے سر کو پگھلتا ہوا دیکھ کر سکول کی انتظامیہ نے مزید پگھلنے سے بچانے کے لیے اسے ہٹا دیا۔

سخت موم کا نقطہ پگھلاؤ بالعموم 60 سینٹی گریڈ ہوا کرتا ہے تاہم یہ مجسمہ اس سے کہیں کم گرمی ہی سے یعنی درجہ حرارت 37 سینٹی گریڈ تک پہنچنے پر پگھل گیا، سر پگھلنے پر مجسمہ بدصورت ہو گیا جس کے بعد محکمہ ثقافت کی انتظامیہ نے اسے فوری طور پر ہٹایا کیونکہ لوگ اس کی تصویریں لے کر سوشل میڈیا پر شیئر کر رہے تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں