بھارتی اداکارہ حنا خان میں چھاتی کے کینسر کی تشخیص

ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارتی اداکارہ حنا خان نے سٹیج تھری کے کینسر میں مبتلا ہونے کا انکشاف کیا ہے۔

اداکارہ حنا خان نے سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے چھاتی کے کینسر میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ’ افواہوں کے پیش نظر تمام لوگ جو مجھ سے محبت کرتے ہیں اور میرا خیال کرتے ہیں انھیں یہ بتانا چاہتی ہوں کہ مجھے سٹیج تھری کے چھاتی کے سرطان کی تشخیص ہوئی ہے‘۔