عائزہ خان کی زرد جوڑے میں دلکش اداؤں کی مایا علی بھی معترف

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان کی زرد جوڑے میں دلکش اداؤں کی مایا علی بھی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکیں۔

حال ہی میں اداکارہ عائزہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے چند نئی تصاویر مداحوں کےساتھ شیئر کیں جو مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔

مذکورہ تصاویر میں عائزہ خان نے زرد رنگ کا مشرقی لباس زیب تن کررکھا ہے، جس کے گلے اور گھیرے پر سفید کڑھائی لباس کو مزید جاذب نظر بنا رہی ہے۔

اس موقع پر عائزہ خان گھر کے لان میں موجود دکھائی دے رہی ہیں جبکہ دلکش اداؤں سے مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا رہی ہیں۔

تصاویر نے سوشل میڈیا پر آتے ہی دھوم مچا دی اور اداکارہ مداحوں کی جانب سے خوب تعریفیں سمیٹنے لگیں، جہاں اس پوسٹ پر عائزہ خان کے مداح تعریف کی برسات کرتے دکھے وہیں ساتھی اداکارہ مایا خان بھی عائزہ خان کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکیں۔

مایا علی نے کمنٹ سیکشن میں عائزہ خان کیلئے لفظ ’خوبصورت‘ لکھا اور ساتھ میں سورج مکھی والی ایموجی بھی بنائی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں