اقتدار کیلئے غیر جمہوری ہتھکنڈے اختیار کرنا پی ٹی آئی کی پہچان ہے: بلاول بھٹو

کراچی: (دنیا نیوز) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں صحافیوں پر مظالم کیخلاف پیپلزپارٹی صحافیوں کے ساتھ ہے۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اقتدار کے لئے ہمیشہ غیر جمہوری ہتھکنڈے اختیار کرنا اور سازشیں کرنا پی ٹی آئی کی پہچان ہے، اقتدار کی خاطر گرنے کے لئے پی ٹی آئی کی کوئی حد نہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے، کسی کو صحافت کو دبانے کی اجازت نہیں دیں گے، خیبرپختونخوا میں صحافیوں کے تحفظ اور صحافت کی آزادی کے لئے متعلقہ ادارے اور پارلیمان اپنا کردار ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں آزادی صحافت کے لئے تنگ ہوتی زمین پر اظہار تشویش ہے، صحافیوں کے خلاف پرتشدد واقعات میں اضافہ ناقابل برداشت ہے، متاثرہ صحافی اپنے خلاف ہونے والے مظالم کا ذمہ دار خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ اور حکمران جماعت کو قرار دے رہے ہیں۔

چیئرمین پی پی نے مزید کہا کہ صحافیوں پر مظالم کے ذریعے صحافت کو دبانا فسطائیت پسند گروہوں کا وطیرہ ہوتا ہے، پی ٹی آئی آزاد صحافت سے خوفزدہ اور عوام سے مایوس ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں