پی ٹی آئی رہنما اجمل صابر راجہ، چودھری امیر افضل کی نظر بندیوں کیخلاف پٹیشنز دائر

راولپنڈی: (دنیا نیوز) پی ٹی آئی رہنما اجمل صابر راجہ، چودھری امیر افضل نے نظر بندیوں کے خلاف پٹیشنز دائر کردی۔

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس چودھری عبدالعزیز نے ڈی سی پنڈی کو نوٹس کر کے جواب طلب کر لیا، درخواست گزاروں کی جانب سے قیصر عباس شاہ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور استدعا کی کہ ڈی سی راولپنڈی کی جانب سے جاری 3 ایم پی او کے نظر بندی کے احکامات کالعدم قرار دیئے جائیں۔

عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد چودھری امیر افضل کی پٹیشن پر ڈی سی پنڈی سے 5 جولائی کو جواب کرلیا، اجمل صابر راجہ کی اہلیہ کی جانب سے دائر پٹیشن پر ڈی سی پنڈی سے 8 جولائی کو جواب طلب کر لیا گیا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں