کراچی: بادلوں کیساتھ سورج کی آنکھ مچولی، مون سون ہواؤں کی آمد متوقع

کراچی: (رطابہ عروس) شہر قائد کراچی میں ہلکے بادلوں کے ساتھ سورج کی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کاکم سے کم درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ جانے کا امکان ہے۔

موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ شہر میں جنوب مغربی سمت سے ہوائیں چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ مون سون ہوائیں آج شام مشرقی سندھ میں داخل ہوں گی جن کے باعث تھر پارکر، عمرکوٹ، سکھر، بدین، لاڑکانہ، قمبر شہداد کوٹ اور میرپور خاص میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں