پاکستانی خاتون کوہ پیما ثمینہ بیگ مکمل علاج کیلئے اسلام آباد روانہ

سکردو : (دنیانیوز) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی خاتون کوہ پیما ثمینہ بیگ علاج کیلئے اسلام آباد روانہ ہوگئیں۔

کے ٹو کی مہم جوئی کے دوران ثمینہ بیگ کی طبیعت بگڑ گئی تھی جس کے بعد انہوں نے مہم جوئی ترک کردی تھی ، وہ کے ٹو بیس کیمپ سے گھوڑے پر سفر کر کے سکولی گاؤں پہنچی تھی جہاں سے بذریعہ جیپ انہیں سکردو پہنچایا گیا ۔

ثمینہ بیگ پاک اٹیلین خواتین کے ٹو ایکسپیڈیشن ٹیم میں شامل تھی ، ثمینہ بیگ ڈاکٹرز کی ہدایت پر اسلام آباد علاج کے لیے روانہ ہوگئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں