چائنا اوپن : امریکی ٹینس سٹار کوکوگف نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی
بیجنگ : (ویب ڈیسک ) امریکا کی نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کی فورتھ سیڈڈ کوکوگف اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت چائنا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل راؤنڈ میں پہنچ گئی۔
چین کے دارالحکومت بیجنگ میں جاری چائنا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل راؤنڈ میچ میں 19 سالہ امریکا کی نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کی فورتھ سیڈڈ کوکوگف کا مقابلہ جاپان کی نامور ٹینس سٹار اور چار مرتبہ گرینڈ سلام ٹائٹلز کی فاتح ناؤمی اوساکا سے تھا، جس کا پہلا سیٹ ناؤمی اوساکا نے 3-6 جیتا۔
دوسرے سیٹ میں کوکوگف نے جاندار کم بیک کرتے ہوئے 4-6 سے کامیابی حاصل کی لیکن ناؤمی اوساکا فٹنس مسائل کے باعث مقابلہ جاری نہ رکھ سکیں اور میچ سے دستبردار ہوگئیں اور کوکوگف نے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا، جہاں کوکوگف کا مقابلہ یوکرین کی حریف کھلاری یولیا سے ہوگا۔