چائنا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ: صوفیہ کینن اور بیتھانی میٹک سینڈز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں
بیجنگ: (ویب ڈیسک) امریکا کی ٹینس سٹار صوفیہ کینن اور ان کی ہم وطن جوڑی دار بیتھانی میٹک سینڈز چین کے دارالحکومت بیجنگ میں جاری چائنا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل راؤنڈ میں پہنچ گئیں۔
صوفیہ کینن اور بیتھانی میٹک سینڈز نے خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے دوسرے راؤنڈ میں جاپان کی میو کاٹو اور ان کی یوکرین کی جوڑی دار نادیہ وکٹوریونا کیچینوک کو شکست دے کر ٹاپ 8 راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔
بیجنگ میں جاری چائنا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل راؤنڈ میچ میں امریکا کی ٹینس سٹار صوفیہ کینن اور ان کی ہم وطن جوڑی دار بیتھانی میٹک سینڈز نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے سٹریٹ سیٹس میں 0-6 اور 4-6 سے کامیابی حاصل کی۔