کوٹ ادو: تیز رفتار کار اور رکشہ میں تصادم، 4 افراد جاں بحق
کوٹ ادو: (دنیا نیوز) کوٹ ادو میں تیز رفتار کار اور رکشہ میں تصادم سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق پنجاب کے ضلع کوٹ ادو میں تونسہ موڑ کے قریب تیز رفتار کار اور رکشہ میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں رکشہ ڈرائیور اور 2 خواتین سمیت 4 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ کار سوار موقع سے فرار ہوگیا۔
حکام کے مطابق جاں بحق خواتین اور بچے کی تعلق وہاڑی سے بتایا جاتا ہے، نعشوں کو ڈی ایچ کو ہسپتال کوٹ ادو منتقل کر دیا گیا ہے۔