پاکستان کے تیزترین اتھلیٹ شجرعبّاس کا ہائرایجوکیشن کمیشن کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

لاہور : (دنیانیوز) پاکستان کے تیز ترین ایتھلیٹ شجر عباس کو پہلی پوزیشن آنے پر اب تک انعامی رقم نہ مل سکی، جس پر انہوں نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کیخلاف قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔

 شجر عباس نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے خلاف گریوینس خط لکھ دیا، قومی ایتھلیٹ نے اپنے وکیل رانا نعمان اشرف کی وساطت سے خط بھجوایا۔

قومی ایتھلیٹ نے لکھا کہ 2022 میں 100 میٹر ریس میں پہلی پوزیشن آئی، جبکہ اب تک انعامی رقم نہیں ملی ، نیشنل چیمپئن شپ میں 100 اور 200 میٹر ریس میں 2 گولڈ اور سلور میڈل حاصل کیا تھا۔

شجر عباس نے خط میں کہا کہ ہائر ایجوکیشن نے اتنے سال گزرنے کے باوجود انعام کی رقم ادا نہیں کی ، عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کیا لیکن بار بار آفس بلا کر تذلیل کی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہائر ایجوکیشن نے انعامی رقم ادا نہ کی تو اعلیٰ عدالت سے رجوع کروں گا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں