کئی سال سے سری لنکا میں قید 56 پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئے طیارہ روانہ
اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ذاتی کاوشیں رنگ لے آئیں، کئی سال سے سری لنکا میں قید 56 پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئے چارٹرڈ طیارہ سری لنکا روانہ ہو گیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر وزارت داخلہ قیدیوں کو واپس لانے کیلئے گزشتہ تین ماہ سے سری لنکن حکام کے ساتھ رابطے میں تھی، وفاقی وزیر نجکاری عبدالعلیم خان سری لنکا سے پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی کے تمام اخراجات برداشت کریں گے۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے قیدیوں کی وطن واپسی کے لیے تعاون پر سری لنکن حکومت اور ہائی کمشنر کاشکریہ ادا کیا، محسن نقوی نے قیدیوں کی واپسی کے اخراجات برداشت کرنے پر وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا بھی شکریہ ادا کیا۔