اسرائیلی فوج کی غزہ میں بربریت جاری، مزید 30 فلسطینی شہید

غزہ: (دنیا نیوز) اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں بربریت کا سلسلہ جاری ہے، اسرائیلی بمباری سے بے گھر فلسطینی خاندان کے 9 افراد سمیت مزید 30 سے زائد فلسطینی شہید ہو گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے شجاعیہ کے نزدیک ایک رہائشی بلاک کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا، ، مشرقی غزہ کے علاقے منصورہ پر ڈرون حملہ کیا گیا۔

نور شمس کیمپ میں اسرائیلی حملے میں ایک خاتون اور بچہ شہید جبکہ 4 افراد زخمی ہو گئے، مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک اسرائیلی فضائی حملے میں 4 افراد شہید ہوئے۔

رب میڈیا کے مطابق اسرائیلی بربریت کے نتیجے میں شہدا کی مجموعی تعداد 37 ہزار 953 ہوگئی، 87 ہزار 266 فلسطینی زخمی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں