حکومت نے بجلی مزید 3 روپے 33 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی

اسلام آباد: (دنیا نیوز) مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے بری خبرحکومت نے بجلی 3 روپے 33 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کردی ہے۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ مئی کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی صارفین سے اضافی وصولیاں جولائی کے بلوں میں کی جائیں گی، اضافےکا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

سی پی پی اے نے مئی کی ایڈجسٹمنٹ میں فی یونٹ 3 روپے 41 پیسےکا اضافہ مانگا تھا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں