وزیر خزانہ سے سرمائیکل باربر کی ملاقات، اقتصادی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے بانی و چیئرمین ڈیلیوری ایسوسی ایٹس سرمائیکل باربر نے ملاقات کی۔

وزارت خزانہ کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر برٹش ہائی کمیشن، سینئر ایڈوائزر اور ایڈوائزر بی ایچ سی بھی شریک ہوئے، ملاقات میں پاکستان کےاقتصادی پلان کے ترجیحی شعبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا، وفد نے وفاقی بجٹ اور ٹیکسیشن میں ڈھانچہ جاتی اصلاحات کو سراہا۔

اعلامیہ میں بتایا گیا کہ وفد کا پاکستان کے ساتھ جاری اقتصادی تعاون کو مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا، وزیر خزانہ نے حکومت برطانیہ کی حمایت کو سراہا، وزیر خزانہ نے حکومت کے ترجیحی شعبوں کا اقتصادی خاکہ پیش کیا۔

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق وزیر خزانہ نے ٹیکس توانائی کے شعبے میں اصلاحات، ریاستی ملکیت اداروں کی تنظیم نو سے آگاہ کیا، آئی ایم ایف پروگرام کے فریم ورک میں ڈھانچہ جاتی اصلاحات کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

اعلامیہ کے مطابق وزیر خزانہ نے برآمدات میں اضافہ، براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے حوالے سے آگاہ کیا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں