بلوچستان میں آج سے بارشوں کا نیا سپیل شروع ہونے کا امکان

کوئٹہ:(دنیا نیوز) بلوچستان میں آج سے بارشوں کا نیا سپیل شروع ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات کوئٹہ، خضدار، پنجگور میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ آواران ، ژوب ، لسبیلہ، سبی اوربارکھان میں بھی تیز ہواوں اور گرج چمک کےسا تھ بارش کی متوقع ہے،

دوسری جانب موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا تھا کہ کوئٹہ، صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں