ہاردک پانڈیا کی سابقہ اہلیہ نتاشا کی شوبز کی دنیا میں واپسی
ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا کی سابقہ اہلیہ نتاشا سٹینکوویچ نے شوبز کی دنیا میں دوبارہ قدم رکھ لیا۔
ہاردک پانڈیا اور نتاشا 2020 میں شادی کے بندھن میں بندھے لیکن رواں برس جولائی میں دونوں نے ایک دوسرے سے علیحدگی کی تصدیق کی تھی، طلاق کے بعد نتاشا نے بھارت بھی چھوڑ دیا تھا لیکن اب کچھ روز قبل ان کی بھارت واپسی ہوئی ہے۔
گزشتہ روز نتاشا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے اپنے نئے پراجیکٹ کا اعلان کیا، اداکارہ نے پنجابی گلوکار پریت اندر کے ساتھ اپنی نئی آنے والی میوزک ویڈیو "تیرے کرکے" کا پوسٹر شیئر کیا۔
بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ اب نتاشا اپنی تمام تر توجہ اپنے کام پر مرکوز کرنا چاہتی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ دوبارہ بھارت واپس آئی ہیں۔