دفعہ 144 کی خلاف ورزی: پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف مقدمات درج
لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پولیس نے تحریک انصاف کے کارکنان کیخلاف مقدمات درج کرلیے گئے۔
ذرائع کے مطابق دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر تحریک انصاف کے کارکنوں کے خلاف تھانہ ملت پارک اور ہنجروال میں بھی مقدمات درج کرلیے گئے۔
پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف تھانہ ہنجروال میں مقدمہ اے ایس آئی عقیل کی مدعیت میں درج کیا گیا، ہنجروال پولیس نے گزشتہ روز 5 کارکنوں کو احتجاج کیلئے نکلنے پر گرفتار کیا۔
تھانہ ملت پارک میں مقدمہ سب انسپکٹر حافظ عمران کی مدعیت میں درج کیا گیا، مقدمہ 10 کارکنوں کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر درج کیا گیا۔