ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان کا بھارت کو جیت کیلئے 106 رنز کا ہدف
دبئی: (دنیا نیوز) آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے 7ویں میچ میں پاکستان ویمنز ٹیم نے بھارت کو جیت کیلئے 106 رنز کا ہدف دے دیا۔
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں ہونیوالے میچ میں پاکستان ویمنز ٹیم نے بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 105 رنز بناسکی۔
پاکستان کی جانب سے ندا ڈار 28 رنز کیساتھ نمایاں رہیں، منیبہ علی 17، کپتان فاطمہ ثناء 13، سیدہ اروب شاہ 14 رنز بنا سکیں جبکہ دیگر کوئی کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکی۔
بھارت کی جانب سے ارون دھتی ردی نے 3، شریانکا پٹیل نے 2 جبکہ عاشا صوبانہ، رینوکا سنگھ، دیپتی شرما نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستان ویمنز سکواڈ:
منیبہ علی، گل فیروزہ، سدرہ امین، عمائمہ سہیل، ندا ڈار، طوبیٰ حسن، فاطمہ ثناء، عالیہ ریاض، ناشرہ سندھو، سعدیہ اقبال، سیدہ عروبہ شاہ۔
بھارتی ویمنز سکواڈ:
سمرتی مندھانا، شفالی ورما، ہرمن پری کور، جمائمہ روجرز، رچا گوش، دیپتی شرما، سجیون سجانا، ارون دھتی ردی، شریانکا پٹیل، عاشا صوبانہ، رینوکا سنگھ۔