کینسو اوپن سکواش چیمپئن شپ: 2 پاکستانی کھلاڑی کوارٹر فائنلز میں پہنچ گئے

ہیوسٹن: (ویب ڈیسک) امریکا میں جاری کینسو اوپن سکواش چیمپئن شپ میں 2 پاکستانی کھلاڑی بھی کوارٹر فائنلز میں پہنچ گئے۔

ہیوسٹن میں جاری 9 ہزار ڈالر کی انعامی رقم والے ایونٹ میں پاکستان کے احسن ایاز اور عشب عرفان نے ایونٹ کے کوارٹر فائنلز تک رسائی حاصل کر لی ہے۔

احسن ایاز نے دوسرے راؤنڈ میں ہم وطن ٹاپ سیڈ عاصم خان کو شکست دی، عاصم کے خلاف احسن کی جیت کا سکور 9-11، 11-8، 8-11، 11-7 اور 7-11 رہا۔

دوسرے میچ میں تھرڈ سیڈ عشب عرفان نے دوسرے راؤنڈ میں ہم وطن حذیفہ ابراہم کو ہرایا اور کوارٹر فائنلز میں جگہ پکی کی، عشب عرفان نے 7-11، 8-11 اور 7-11 کے سکور سے کامیابی حاصل کی۔

کوارٹر فائنل میں احسن ایاز کا مقابلہ کینیڈا کے لیام موریسن جبکہ عشب عرفان کا مقابلہ میکسیکو کے جارج لوئیس ڈومینگوئیز سے ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں