یورو کپ پری کوارٹر فائنل سے قبل انگلش فٹبالرز کی کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو وائرل

یورو کپ پری کوارٹر فائنل سے قبل انگلش  فٹبالرز کی کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو وائرل

میونخ (سپورٹس ڈیسک )یورو پری کوارٹر فائنل سے قبل انگلش فٹبالرز کی کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

کھلاڑیوں کی کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو انگلش فٹبال ایسوسی ایشن نے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی تھی۔گول کیپر ایرون ریمسڈیل، ڈیفینڈر کیرین ٹریپئر اور مڈ فیلڈر ڈیکلن رائس نے کرکٹ کھیلی۔ ویڈیو میں رائس کی گیند پر ریمسڈیل کو ٹریپئر نے کیچ آؤٹ کیا۔واضح رہے کہ جرمنی میں جاری مقابلوں میں انگلینڈ کو راؤنڈ آف 16میں سلواکیہ کے خلاف میچ کل کھیلنا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں