پاکستان نے ایشین انڈر 19 سکواش چیمپئن شپ جیت لی

پاکستان   نے  ایشین انڈر 19  سکواش  چیمپئن  شپ  جیت  لی

اسلام آباد ( سپورٹس رپورٹر)پاکستان کے حمزہ خان نے اسلام آباد میں ہونیوالی ایشین جونیئر سکواش چیمپئن شپ جیت لی۔ بوائز انڈر 19 کے فائنل میں اس نے ملائیشین کھلاڑی ہیرتھ ڈینیئل کو تین صفر سے شکست دی۔۔

بوائز انڈر 17 کا ٹائٹل ملائیشیئن کھلاڑی نخیل سوار نے پاکستانی کھلاڑی عبد اللہ کو تین دو سے ہرا کر جیتا،بوائز انڈر 15 کا ٹائٹل انڈین کھلاڑی شیون اگروال نے ملائیشیئن کھلاڑی محمد رازق پترا کو تین ایک سے شکست دیکرجیتا ،بوائز انڈر 13 کا ٹائٹل پاکستانی سہیل عدنان نے ہم وطن حذیفہ شاہد کو تین دوسے ہرا کراپنے نام کیا،گرلز انڈر 19 کا ٹائٹل ملائیشیئن کھلاڑی تھانوسا اتھر یان ، انڈر 17 کا ٹائٹل ہانگ کانگ کی اینا کونگ، انڈر 15 کا ٹائٹل ملائیشیئن کھلاڑی ہارلین تن ،گرلز انڈر 13 کا ٹائٹل انڈین کھلاڑی ادیا بدھیا نے اپنے نام کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں