دورانِ حمل بچوں میں کینسر کا سبب بننے والے مرکبات کی منتقلی

دورانِ حمل بچوں میں کینسر کا سبب بننے والے مرکبات کی منتقلی

بیجنگ(نیٹ نیوز)ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ دورانِ حمل کینسر کا سبب بننے والے فار ایور کیمیکلز کس طرح ماں سے بچوں میں منتقل ہوتے ہیں۔

چین میں قائم فوڈان یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے سائنس دانوں نے 1076 افراد کے خون کے نمونوں کا جائزہ لیا جس میں 65 فی صد میں پولی فلورو الکائل مرکبات (پی ایف ایز) پائے گئے۔محققین کی ٹیم کو مطالعے میں معلوم ہوا کہ خون میں موجود فار ایور کیمیکلز حمل کے دوران اور بعد میں فیٹس کو آلودہ کرنے کے لیے پلیسنٹا، امبلیکل کورڈ اور ماں کے دودھ تک رسائی حاصل کر لیتے ہیں۔محققین نے یہ بھی بتایا کہ دورانِ حمل پی ایف ایز کا افشا ہونے کا بچوں میں وبائی امراض، آٹزم اور اے ڈی ایچ ڈی کے خطرات سے تعلق بھی رکھتا ہے جوکینسرکاسبب بنتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں