امریکا ، کنیڈا کے بعد آسٹریلیا میں سکھوں کے قتل کا بھارتی منصوبہ بے نقاب

امریکا ، کنیڈا کے بعد آسٹریلیا میں سکھوں  کے قتل کا بھارتی منصوبہ بے نقاب

کنبرا(کے پی آئی) امریکا ، کینیڈا، قطر، پاکستان سمیت کئی ممالک میں بھارتی دہشتگردی کے بعد آسٹریلیا میں بھی بھارتی نیٹ ورک بے نقاب ہو گیا ۔

 اے بی سی نیوز آسٹریلیا کی دستاویزی فلم میں بتایا گیا ہے کہ مودی سرکار نے آسٹریلیا میں بھی سکھوں کو قتل کی دھمکیاں دینا شروع کردی ہیں، کینیڈین شہری اور سکھ رہنما منندر سنگھ کو کینیڈین حکام نے مطلع کیا ہے کہ اسے اور دیگر 8 سکھ شہریوں کی جان کو سنگین خطرہ ہے ۔یاد رہے جون 2023 میں کینیڈا میں ہردیپ سنگھ نجر کو قتل کیا گیا۔ جبکہ امریکا میں گرپتونت سنگھ پنوں کو قتل کرنے کی ناکام کوشش کی گئی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں