کارگل جنگ ، اسرائیل کا بھارت کو ہتھیارفراہم کرنے کا اعتراف

کارگل جنگ ، اسرائیل کا بھارت کو ہتھیارفراہم کرنے کا اعتراف

تل ابیب(کے پی آئی)بھارت میں اسرائیل کے سابق سفیر ڈینئیل کارمون نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل نے 1999 میں کارگل جنگ کے دوران پاکستان کے خلاف بھارت کو ہتھیار فراہم کرکے اس کی مدد کی تھی اور۔۔۔

 اب نئی دہلی غزہ میں جاری اسرائیلی پیش قدمی میں مدد کررہا ہے ۔ 2014 سے 2018 تک انڈیا میں اسرائیل کے سفیر کے طور پر خدمات انجام دینے والے ڈینیئل کارمون نے معروف اسرائیلی جریدے وائی نیٹ نیوز کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ انڈین ہمیشہ ہمیں یاد دلاتے ہیں کہ کارگل جنگ کے دوران اسرائیل ان کے ساتھ تھا۔ اسرائیل ان چند ممالک میں سے ایک ہے جو ان کے ساتھ کھڑے رہے اور انہیں ہتھیار فراہم کئے ۔سابق اسرائیلی سفیر کا بیان ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب بھارت کی جانب سے غیر اعلانیہ طور پر 27 ٹن دھماکا خیز مواد سے لیس مال بردار جہاز بھارت سے اسرائیلی بندرگاہ پہنچنے کی خبریں زیر گردش ہیں۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں