بھارت:اسد الدین اویسی کے گھر توڑپھوڑ، گھر کے نام کی تختی پر انڈیا اسرائیل تعلقات کا پوسٹر چسپاں

بھارت:اسد الدین اویسی کے گھر  توڑپھوڑ، گھر کے نام کی تختی پر انڈیا  اسرائیل تعلقات کا پوسٹر چسپاں

نئی دہلی (رائٹرز) آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اور حیدرآباد سے ممبر پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے الزام لگایا کہ ان کے دہلی کے گھر میں کچھ نامعلوم شرپسندوں نے توڑ پھوڑ کی اور گھر کے نام کی تختی پر انڈیا اسرائیل تعلقات کا پوسٹر چسپاں کیا ۔

انہوں نے اپنی رہائش گاہ کے باہر سے تصویریں شیئر کیں جس میں دکھایا گیا ہے کہ 34 اشوکا روڈ پر واقع ان کے گھر کے مین گیٹ پر نام کی پلیٹ پر کالی سیاہی پھینکی گئی ۔ان کا کہنا تھا کہ نا معلوم افراد کئی بار ان کے گھر کو نشانہ بنا چکے ۔یاد رہے اسرائیل پر تنقید کی وجہ سے بھارت میں ان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔انہوں نے پارلیمنٹ میں بھی اسرائیل کیخلاف نعرے لگائے تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں