نئی دہلی:شدید بارش ، 88سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ، نظام زندگی درہم برہم

نئی دہلی:شدید بارش ، 88سالہ ریکارڈ  ٹوٹ گیا ، نظام زندگی درہم برہم

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں شدید بارش سے ایئرپورٹ کے ٹرمنل ون کی چھت کا کچھ حصہ گرنے کے نتیجے میں 1 شخص ہلاک جبکہ 8 زخمی ہو گئے ۔

چھت شدید بارش اور ہوا کی وجہ سے گری جس کے سبب کئی گاڑیاں بھی تباہ ہوئیں۔پروازیں عارضی طور پر منسوخ کر دی گئی ہیں۔واضح رہے کہ اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ دنیا کے مصروف ترین ایئرپورٹس میں سے ایک ہے جہاں سے روزانہ لگ بھگ 1400 کے قریب پروازیں آپریٹ ہوتی ہیں۔علاوہ ازیں نئی دہلی میں گاڑیاں اور ٹرک سڑکوں پر پانی کے باعث پھنس گئے جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔ بارش کے باعث نظام زندگی درہم برہم ہوگیا، سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگی ۔ نئی دہلی میں مسلسل بارش نے 88 سالہ ریکارڈ توڑ دیا، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 228.1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جو دارالحکومت میں جون کے مہینے میں ریکارڈ کی گئی سب سے زیادہ بارش میں سے ایک ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں