سربیا:اسرائیلی سفارتخانے کے باہر پولیس اہلکار تیرحملے میں زخمی، حملہ آور مارا گیا

سربیا:اسرائیلی سفارتخانے  کے باہر پولیس اہلکار تیرحملے  میں زخمی، حملہ آور مارا گیا

بلغراد (اے ایف پی)سربیا میں اسرائیلی سفارت خانے کے باہر تعینات پولیس اہلکار کو مسلح شخص نے تیر سے حملہ کرکے زخمی کردیا ،جوابی فائرنگ میں حملہ آور مارا گیا۔

حکام کے مطابق تیر اہلکار کی گردن پر لگاجس سے وہ زخمی ہوگیا تاہم زخمی اہلکار نے جوابی فائرنگ کی جس میں حملہ آور ہلاک ہو گیا۔سربین وزیر داخلہ نے بتایاکہ ہلاک شخص کی شناخت نہیں ہوسکی جبکہ زخمی اہلکار کی حالت تشویشناک ہے اور ہسپتال میں زیر علاج ہے ۔سربین حکام نے واقعے کو دہشت گردی قرار دے دیا۔ حملے کے بعد سربیا میں اسرائیلی سفارت خانے کو غیر معینہ مدت کیلئے بند کر دیا گیا ۔دوسری جانب سربین حکام نے حملہ آور سے تعلق کے شبہے میں چند افراد کو حراست میں لے لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں