انتہائی دائیں بازو کی جیت پولینڈ،جرمنی کا فرانسیسی انتخابات کے نتائج پر اظہار تشویش

انتہائی دائیں بازو کی جیت  پولینڈ،جرمنی کا فرانسیسی انتخابات  کے نتائج پر اظہار تشویش

وارسا، برلن،ماسکو (اے ایف پی)فرانسیسی انتخابات میں انتہائی دائیں بازو کی جیت پر پولینڈ،جرمنی و دیگر کئی ممالک نے تشویش کا اظہار کیا ہے ۔

 پولینڈ کے وزیر اعظم ڈونلڈ ٹسک نے کہا فرانسیسی انتخابات میں انتہائی دائیں بازو کی جیت سے بڑے خطرے کی بو آنا شروع ہو گئی ہے ،انہوں نے روسی اثر و رسوخ کے بارے میں الزامات بھی لگائے۔ ادھر جرمن وزیر خارجہ اینالینا نے کہا انتہائی دائیں بازو کی جیت سے کوئی بھی لاتعلق نہیں رہ سکتا،روس نے کہا ہے کہ فرانس کے انتخابات کا بہت قریب سے جائزہ لے رہے ہیں ۔ فرانسیسی صدر نے عوام سے کہا ہے کہ وہ الیکشن کے اگلے مرحلے میں انتہائی دائیں بازو کی جماعت کو کسی صورت ووٹ نہ دیں ،یہ جمہوریت کیلئے خطرناک ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں