ملٹی نیشنل جوائنٹ ٹاسک فورس کی کارروائیاں چاڈ جھیل پر 70دہشتگردہلاک

ملٹی نیشنل جوائنٹ ٹاسک فورس کی کارروائیاں   چاڈ جھیل پر 70دہشتگردہلاک

کانو،نائیجیریا(اے ایف پی )نائیجیریا، نائجر، کیمرون اور چاڈ کے فوجیوں پرکثیرالقومی سکیورٹی فورس نے چاڈ جھیل کے ارد گرد زمینی، فضائی اور بحری کارروائیوں میں کم از کم70عسکریت پسندوں کو مار دیا۔

 ملٹی نیشنل جوائنٹ ٹاسک فورس نے ایک بیان میں کہا کہ حالیہ کارروائیوں نے کیمرون اور نائیجیریا کی جھیل چاڈ کے جزیروں پر واقع دہشت گردوں کے کیمپوں کو کامیابی سے ختم کر دیا ہے جس سے بہت سے دہشت گرد مارے گئے ہیں اور دیگر چاڈ میں فرار ہو گئے ہیں جہاں چاڈیان ریپڈ انٹروینشن فورس ان سے نمٹ رہی ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں