بھارت اور بنگلہ دیش میں سیلاب سے 9 افراد ہلاک، لاکھوں متاثر

بھارت اور بنگلہ دیش میں سیلاب سے 9 افراد ہلاک، لاکھوں متاثر

گوہاٹی،نئی دہلی(اے ایف پی)شمال مشرقی بھارت اور بنگلہ دیش میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے 9 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 30 لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں۔

 گزشتہ روز بھارتی ریاست آسام میں 8 افراد ہلاک ہوئے اور 2 ہزار 8 سو گاؤں زیر آب آگئے۔ ادھر بنگلہ دیش میں سیلاب سے 18 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔ ماہی گیری کے دوران تیز پانی میں بہہ جانے سے 21 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ حکام کے مطابق اگلے تین دنوں میں پانی میں اضافہ ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں