کراچی:سبزیوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے، قوت خرید سے باہر

 کراچی:سبزیوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے، قوت خرید سے باہر

کراچی(بزنس ڈیسک)شہر قائد میں سبزیوں کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے ،سستی سبزیاں بھی عوام کی قوت خرید سے باہر ہوگئیں۔

ملک بھر میں جہاں بجلی کے بلوں نے عوام سے جینے کی امنگ چھین لی ہے وہیں عوام پھلوں، سبزیوں، گروسری آئٹمز،اجناس وغیرہ کی آسمان کو چھوتی قیمتوں کی وجہ سے بدترین مالی دباؤ سے گزر رہے ہیں۔کراچی کے بازار وں میں ٹماٹر 300 سے 350 روپے فی کلو تک فروخت کیے جارہے ہیں جبکہ پیاز 120 روپے کلو ہوگئی ہے ، دیگر سبزیاں بھی مہنگی ہیں۔سبزی فروش کہتے ہیں پنجاب میں بارشوں کی وجہ سے سندھ سے سبزیاں وہاں بھیجی جارہی ہیں،اس قلت کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے ۔دوسری جانب پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہونے لگا، لاہور میں مرغی کا گوشت 37 روپے مہنگا ہوکر 421 روپے فی کلو تک پہنچ گیاہے ۔پولٹری ڈیلرز کا کہنا ہے کہ وفاقی بجٹ میں 10 فیصد پولٹری فیڈ اور 18 فیصد پولٹری میڈیسن میں سیلز ٹیکس میں اضافہ کردیاگیاہے ، ٹیکسز عائد ہونے کی وجہ سے مرغی کے گوشت کی قیمتیں بڑھی ہیں۔اگر حکومت نے کوئی موثر اقدامات نہیں کیے تو مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں آنے والے دنوں میں مزید اضافہ ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں