سدھارتھ شکلا کے معاملے میں غیرمحفوظ محسوس کرتی تھی:شہناز گل
ممبئی(شوبزڈیسک)بھارتی اداکارہ شہناز گل نے کہا ہے کہ وہ اپنے سابق بوائے فرینڈ سدھارتھ شکلا کی پُرکشش شخصیت کی وجہ سے غیرمحفوظ محسوس کرتی تھیں۔
میں کبھی بھی کسی مرد کی شکل و صورت سے متاثر نہیں ہوسکتی، میرے لیے سب سے اہم مرد کا اخلاق اور کردار ہے۔ سب نے ہی مجھے سدھارتھ کے ساتھ دیکھا، میں اُن کے پیچھے دیوانی تھی اور اُنہیں اپنی ملکیت سمجھتی تھی۔واضح رہے کہ سدھارتھ شکلا اچانک دل کا دورہ پڑنے سے 2 ستمبر 2021 کو دُنیا سے کوچ کرگئے تھے۔