ارمینا خان کی کار کو ٹرک کی ٹکر، اداکارہ محفوظ رہیں
لاہور(شوبزڈیسک)معروف اداکارہ ارمینا خان کی کار کے ساتھ خوفناک حادثہ پیش آیا جس میں اداکارہ محفوظ رہیں۔
ارمینا خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر کہا کہ ایک ٹرک نے ہماری چھوٹی سی گاڑی کو ٹکر ماری، ہم اس خوفناک حادثے میں مرنے ہی والے تھے کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں زندہ بچا لیا۔اُنہوں نے کہا کہ الحمدللہ! میں اور میری فیملی محفوظ رہی لیکن میں اس حادثے کی وجہ سے ابھی تک کانپ رہی ہوں۔ مجھے اور میرے اہلخانہ کو اپنی دُعاؤں میں لازمی یاد رکھیں۔