’’دوبارہ زندگی ملی تو شگفتہ اعجاز کو ہی ڈھونڈوں گا‘‘،مرحوم شوہر کا انٹرویو وائرل
کراچی(شوبزڈیسک)سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے اپنے مرحوم شوہر یحییٰ صدیقی کی زندگی کا آخری انٹرویو یوٹیوب پر جاری کردیا۔
26 منٹ کے دورانیے پر مشتمل ویڈیو میں شگفتہ اعجاز نے شوہر سے پوچھا کہ آپ کی زندگی کا سب سے اچھا اور خوبصورت دور کون سا تھا؟ جس پر یحییٰ صدیقی نے کہا کہ میں نے اللہ تعالیٰ کے کرم سے بہترین زندگی گزاری ہے ، اپنی زندگی سے کسی قسم کا کوئی شکوہ نہیں ہے اگر مجھے دوبارہ زندگی ملی تو میں شگفتہ اعجاز کو ہی ڈھونڈوں گا۔