حاملہ ہوئی تو معروف برانڈز نے کام دینے سے انکار کردیا : زارا نور
کراچی(شوبزڈیسک)مقبول اداکارہ زارا نور عباس نے انکشاف کیا ہے کہ جب وہ پہلی بار حاملہ ہوئی تھیں تو معروف برانڈز اور اشتہاری کمپنیز نے اُنہیں کام دینے سے انکار کردیا تھا۔
فیصل قریشی کے پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے زارا نور عباس نے کہا کہ جب میں پہلی بار حاملہ ہوئی تھی تو میں اُس دوران ایک برانڈ کے ساتھ کام کررہی تھی، میرا برانڈ کے ساتھ باقاعدہ کانٹریکٹ ہوا تھا لیکن جب برانڈ کو میرے حمل کا علم ہوا تو اُنہوں نے کانٹریکٹ ختم کرکے مجھے مزید کام دینے سے انکار کردیا تھا۔ برانڈ نے مجھ سے کہا کہ اب آپ حاملہ ہوگئی ہیں تو ہم آپ کے ساتھ مزید کام نہیں کرسکتے کیونکہ آپ ہماری ٹارگٹ مارکیٹ کے معیار پر پوری نہیں اُتریں گی۔ میں نے برانڈ مالکان اورمینجمنٹ سے پوچھا کہ کیا حاملہ خواتین میک اپ نہیں کرتیں؟ جس پر اُنہوں نے کہا کہ اب آپ پہلے کی طرح سمارٹ نہیں نظر آرہیں لہٰذا ہم کانٹریکٹ ختم کررہے ہیں۔ جب میں دوسری بار حاملہ ہوئی تو میری طبیعت ٹھیک نہیں رہتی تھی جس کی وجہ سے میں نے خود ہی شوبز سے بریک لے لیا تھا۔