دلجیت دوسانجھ کے کنسرٹ میں ہانیہ عامر کی انٹری

دلجیت دوسانجھ کے کنسرٹ میں ہانیہ عامر کی انٹری

لندن(شوبزڈیسک)بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف پنجابی گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ نے برطانیہ میں اپنے لائیو کنسرٹ میں پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کو سٹیج پر مدعو کیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب دلجیت دوسانجھ کو کنسرٹ میں ہانیہ عامر کی موجودگی کا علم ہوتا ہے تو وہ اداکارہ کو سٹیج پر مدعو کرتے ہیں۔دلجیت دوسانجھ، ہانیہ عامر سے مخاطب ہوتے ہوئے کہتے ہیں کہ آپ سُپر سٹار ہیں، براہِ کرم! سٹیج پر تشریف لائیں۔ہانیہ عامر مداحوں کی بھرپور تالیوں میں اسٹیج پر جاتی ہیں تو گلوکار اُن کے لیے گلوکاری کرتے ہیں اور پھر اداکارہ بھی دلجیت سمیت تمام مداحوں کی حوصلہ افزائی کا شکریہ ادا کرتی ہیں۔دلجیت دوسانجھ کہتے ہیں کہ ہانیہ جی! آپ بہت اچھا کام کرتی ہیں، میں آپ کے ڈرامے بڑے ہی شوق سے دیکھتا ہوں۔بھارتی گلوکار نے مزید کہا کہ آپ میری دعوت پر سٹیج پر آئیں، اس کے لیے آپ کا بہت بہت شکریہ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں