ماورا حسین کے انسٹاگرام پر 9 ملین فالوورز، اداکارہ کا جشن
لاہور(شوبزڈیسک)معروف اداکارہ ماورا حسین کی سوشل میڈیا مقبولیت میں اضافہ ہوگیا اور اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر 9 ملین فالوورز حاصل کرلیے۔
اداکارہ نے اپنے 9 ملین فالوورز کی تعداد کا جشن بڑے ہی شاندار انداز میں منایا، اس جشن کے لیے ماورا حسین نے سفید پروں والا خوبصورت لباس زیب تن کیا جس میں وہ بے حد حسین لگ رہی تھیں۔ماورا حسین نے اپنے جشن کی چند دلکش تصاویر بھی اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر پوسٹ کیں جن میں اداکارہ بہت خوش نظر آئیں۔ اُنہوں نے 9 ملین فالوورز ہونے پر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم 9 ملین ہیں، ایک دن ہم 90 اور 900 ملین بھی ہوں گے ۔اداکارہ نے کہا کہ مجھے پیار کرنے اور میری اُڑان بھرنے کے سفر میں مجھے سپورٹ کرنے کے لیے آپ سب کا بہت شکریہ۔ آپ کی محبت نے مجھے ہر مشکل کے سامنے مضبوطی سے کھڑا ہونا سکھایا، اگر آپ کا ساتھ نہیں ہوتا تو آج میں اس مقام پر نہیں ہوتی۔