تجارتی میلہ:2 ہزار اداروں کو چین میں سرمایہ کاری کی تلاش

 تجارتی میلہ:2 ہزار اداروں کو چین میں سرمایہ کاری کی تلاش

لان ژو(شِنہوا)چین کے شمال مغربی صوبے گانسو کے صدر مقام لان ژو میں جاری 30 ویں چائنہ لان ژو سرمایہ کاری و تجارتی میلے میں 2 ہزار 200 سے زائد ملکی اور غیر ملکی کاروباری ادارے کاروباری مواقع کی تلاش میں ہیں۔

 بیلاروس، ازبکستان اور یوراگوئے سمیت 23 ممالک کی حکومتوں، سفارت خانوں، قونصل خانوں، کاروباری تنظیموں اور کمپنیوں کے نمائندے اس 5 روزہ میلے میں مدعو ہیں جو بدھ کو ختم ہوگا۔ اب تک مجموعی طور پر 1 ہزار 325 سرمایہ کاری و تعاون معاہدے ہوچکے ہیں جن کی مجموعی مالیت تقریبا ً 604 ارب یوآن(تقریبا 84.7 ارب امریکی ڈالر)اور یہ ڈیجیٹل معلومات، نئی توانائی، سازوسامان کی پیداوار، پیٹروکیمیکل صنعت  جیسے شعبوں کا احاطہ کرتے ہیں۔ میلے میں کاروباری تشہیر کی سرگرمیاں بھی شامل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں